ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزارت عظمیٰ کی دعویداری سے پیچھے ہٹے راہل گاندھی،ترنمول کانگریس نے کیا خیرمقدم 

وزارت عظمیٰ کی دعویداری سے پیچھے ہٹے راہل گاندھی،ترنمول کانگریس نے کیا خیرمقدم 

Thu, 26 Jul 2018 01:22:24    S.O. News Service

نئی دہلی :25/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک سال سے بھی کم وقت میں ہونے جا رہے عام انتخابات 2019 کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کا واحد مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھاجپا حکومت کو ہٹانا ہے، اور اسی وجہ سے کانگریس نے وزیر اعظم کے عہدے پر اپنے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر راہل گاندھی کی جگہ کسی دوسرے پارٹی لیڈر کو وزیر اعظم بنانے کو لے کر کانگریس نے اختیار واضح رکھا ہوا ہے، اور پارٹی کے اس موقف پر دیگر جماعتوں کے جوابات بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی بھی شخص بطور وزیر اعظم قبول ہے بس اس شرط کے ساتھ کہ اس کا تعلق آر ایس ایس، یعنی بی جے پی کے روحانی سرپرست سے آر ایس ایس سے نہیں ہونا چاہیے ۔اگرچہ مغربی بنگال میں کانگریس کے ہی رہنما ادھی رنجن چودھری نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور صوبہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاست میں کانگریس کو ختم کر رہی ہیں، اور کانگریس انہیں ہی وزیر اعظم بنانے جا رہی ہے، یہ دلیل انہیں عجیب لگتی ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس لیڈر دنیش ترویدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام ہی طے کریں گے کہ کون ملک کا وزیر اعظم بنے گا اور عوام نے یہ طے کر لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے مہم کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی 2019 کے عام انتخابات کے بعد سب سے بڑی پارٹی بنی تو وہ وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم بننے نہیں جا رہے ہیں، اور یہ حقیقت انہوں نے (راہل نے) ان (نریندر مودی کے) چہرے پر پڑھی ہے۔ 


Share: